مکہ مکرمہ کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کل جمعے کے روز نماز جمعہ کے خطبے کے دوران میں منبر پر چڑھنے کی کوشش کرنے والا شخص دعوی کر رہا تھا کہ وہ مہدی منتظر (حضرت مہدی رضی اللہ عنہ) ہے۔ یہ بات عربی روزنامے "الوطن” نے بتائی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص عمر کی چوتھی دہائی میں ہے۔ جمعے کے روز ہاتھ میں چھڑی تھامے اس شخص نے منبر پر چڑھنے کی کوشش کی تاہم حرم مکی کے سیکورٹی اہل کاروں نے فوری طور پر اس کو قابو میں کر لیا۔ استغاثہ نے حراست میں لیے جانے والے شخص کے خلاف ابتدائی اقدمات شروع کر دیے۔ مذکورہ شخص کی ذہنی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جمعے کی دوپہر سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وسیع پیمانے پر گردش میں آئی۔ وڈیو میں احرام پہنے ہوئے ایک شخص کو مطاف میں منبر پر چڑھنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس شخص کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا۔ اس دوران میں نماز جمعہ کے خطبے میں کوئی خلل نہیں آیا اور نمازیوں میں کسی قسم کا اضطراب نہیں پیدا ہوا۔

جس وقت اس شخص نے منبر پر چڑھنے کی کوشش کی تو مسجد حرام کے امام او رخطیب ڈاکٹر بندر بن بلیلہ نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے