خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر محمود عباس سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے مظالم اور غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے غزہ کی پٹی اور القدس میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لیے ہر سطح پر رابطہ کیا۔ سعودی عرب نے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے تمام مؤثر فورمز پر رابطہ کیا۔

دوسری جانب صدر محمود عباس نے مملکت کے فلسطین کے بارے میں شاہ عبدالعزیز کےدور سے چلے آ رہے موقف کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جارحیت روکنے کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں‌کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

درایں اثنا فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزارت خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے جمہوریہ مصر کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے