مصر کی نگرانی اور عالمی سفارتی کوششوں سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ روک دی گئی ہے۔

فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے بتایا کہ مصر کی طرف سے ہمیں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے قاہرہ کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز سےاتفاق کیا ہے۔

طاہر نونو کے مطابق فلسطینی مزاحمتی قوتیں بھی جنگ بندی کی پاسداری کریں گی۔اگر قابض اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی فلسطینی مجاھدین بھی پابندی نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے 11 روز تک مسلط کی گئی جارحیت میں 230 فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اور غزہ میں بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف فلسطینیوں‌کے راکٹ حملوں میں 12 صہیونی واصل جھنم ہوئے ہیں اور دشمن کو بھاری مادی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے