قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کل بدھ کے روز الشیخ رضوان کالونی میں ایک سینیر صحافی یوسف ابو حسین کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ابو حسین شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ابو حسین کے گھر پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ بمباری میں ان کے خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا یہ مکان الشیخ رضوان کالونی میں التقویٰ ڈسپنسری کے قریب واقع ہے۔

ادھر فلسطینی ‘وائس آف اقصیٰ’ ریڈیو نے اپنے نامہ نگار اور سینیر صحافی یوسف ابو حسین کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی ریڈیو کے مطابق فلسطینی صحافی کو ان کی بے لاگ اور حقائق پرمبنی رپورٹنگ کی پاداش میں شہید کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں فلسطینی محکمہ اطلاعات نےصحافی کو شہید کیے جانے کو قابض فوج کی مجرمانہ کارروائی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے