اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں واقع یہودی بستی میں ایک کنیسہ کی زیرتعمیرعمارت گرنے سے دو یہودی عبادت گزار ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

اتوار کو یہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع یہودی بستی گیوات زیف میں پیش آیا ہے۔اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ حادثے کے وقت قریباً 650 عبادت گزارکنیسہ میں موجود تھے۔

مقامی میئر اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کنیسہ کو کسی اجازت نامہ کے بغیرتعمیرکیا جارہا ہے اور اس میں حفاظتی قواعد وضوابط کو ملحوظ نہیں رکھا گیا۔اس کنیسہ کی تعمیر کا نصف کام مکمل ہوچکا ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج نشر کی ہے۔اس میں کنیسہ کا گرینڈ اسٹینڈ گرنے کے بعد یہودی عبادت گزار ایک دوسرے پر گرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

دو ہفتے قبل اسرائیل کے شمال میں یہود کے ایک قبرستان میں بھی ایسا ایک واقعہ پیش آیا تھا اور وہاں تدفین کے دوران میں بھگدڑ مچ جانے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے