اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نےقابض صہیونی ریاست کےدارالحکومت ‘تل ابیب’ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی جھنم واصل ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کے مطابق القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر30 راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی طرف سے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائےگئےہیں۔

غزہ میں فلسطینی مجاھدین نے اسرائیلی ریاست کے ایک صنعتی زون پرحملہ کرکے کئی عمارتوں کو تباہ کردیا ہے۔ اسدود شہرمیں کیے گئے حملے میں اسرائیلی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ حملہ کل ہفتے کے روز شاطی پناہ گزین کیمپ ‘سیف ہائوس’ پر اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں‌ہونے والی شہادتوں کےجواب میں کیا گیا۔

اسرائیلی دشمن نے تسلیم کیا ہےکہ غزہ کی پٹی داغے گئے 20 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں پر کی جانے والی بمباری کے جواب میں فلسطینی مجاھدین نے قابض ریاست کے چپے چپے پر راکٹ داغے گئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کےراکٹ حملوں میں صہیونی ریاست کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 9 صہیونی جھنم واصل اور 566 زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے