اسلامی تحریک  مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ بمباری اور بیت المقدس کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ اسرائیلی ریاست بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح کے مقام سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، باب العامود میں فلسطینیوں پر تشدد، مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشوں، مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی میں یہودیوں کے دھاووں اور غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی دشمن غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کے گھروں پر بمباری کرکے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

اس موقعے پرملائیشیا کے وزیراعظم نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جرائم کے مقابلے میں فلسطینیوں کی مزاحمت کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محیی الدین یاسین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے