فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں کا آج پانچواں روز ہے اور اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں 119  فلسطینی شہید اور 621 زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطین کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری میں شہدا کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔ شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہے جب کہ بمباری میں چھ سو سے زاید افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مزید کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ بدھ کے روز اسرائیلی بمباری میں الشروق بلڈنگ کو زمین بوس کرنے کے لیے چار تباہ کن میزائل داغے گئے۔ قبل ازیں اسرائیل نے اس عمارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے خالی کرانے کو کہا گیا تھا۔

فلسطینی صحافتی ذرائع کے مطابق الشرق پلازے میں تین افراد مارے گئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل اور تل ابیب میں ایک بار پھرخطرے کے سائرن بجائے ہیں۔ چینل کےنامہ نگار کے مطابق عسقلان میں فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں مزید تین اسرائیلی زخمی ہوگئے جب کہ سدیروت میں ایک راکٹ گرنے سے ایک اسرائیلی شدید زخمی ہوا۔

اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ‘شاباک’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے غزہ بریگیڈ کمانڈر باسم عیسیٰ کو ایک مشترکہ کارروائی میں منگل کے روز قتل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے چار سرکردہ عسکری کمانڈروں جمعہ طلحہ، جمال زبدہ، اور حازم خطیب کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں چار روز کے دوران 65 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے