امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہرات اور قندہار صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ قندہارکےصدرمقام قندہار شہر مرغان کے علاقےمیں مجاہدین کے حملے میں گاڑی تباہ، اس میں سوار 4 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا،جبکہ ضلع ڈنڈ کے زلخان کے علاقے میں قائم چوکی کو کٹھ پتلی فوجوں نے چھوڑ کر فرار ہوئے،اسی طرح ضلع پنجوائی کے یخ چاہ کے علاقے میں مجاہدین نے رات کے وقت فوجی ٹینک کو نشانہ بناکر تباہ کردیا،اس میں سوار 6 اہلکاروں کا سامنا ہوا اور منگل کے روز سہ پہر کے وقت ضلع شاہ ولیکوٹ کے چاہ ایازئی کے علاقے میں مجاہدین نے دو کمانڈر آغاگل عرف بالاحصار اور سردار کو قتل کردیا اور ان کے 2 محافظ زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ ہرات ضلع گلران کے کاریز الیاس کے علاقے میں مجاہدین کے ممکنہ حملوں کے خوف سے کٹھ پتلی فوجوں نے فوجی مرکز کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔
دوسری جانب کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی دعوت کے سلسلے میں ضلع کرخ میں سیکورٹی آفسر اور کمانڈر سمیت 10 اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے