جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نادعلی میں طالبان نے ڈرون طیارہ گراکراپنے قبضے میں لے لیا ہے

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بتایا کہ اس ڈرون جہاز کو پیر کے روز صبح 11 بجے ناد علی ضلع مرکز کے قریب گریاگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری فوج نے طیارے کی بازیابی کے لئے علاقے پر چار فضائی حملے بھی کیے ہیں۔ لیکن طالبان طیارے کو اپنی محفوظ پناہ گاہ تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلمند میں تیسری میوند کور کے ترجمان نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے