خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ،نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے پیر26 اپریل سےعید تک بند ہوں گے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 فیصد سے زائد شرح کے علاقوں میں اسکول بند ہونگے،نویں اور بارہویں تک تعلیمی ادارے 26 اپریل سے عید تک بند ہونگے،مزارات،سینما ہائوسز،کھیل و ثقافت اوردیگر سرگرمیوں پربھی پابندی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق الاضلاعی ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد سواریاں سفر کرسکیں گی،تمام سرکاری ونجی دفاترمیں پچاس فیصدعملہ دفاتراورنصف گھروں سے کام کرے گا۔

این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق بازار اور مارکیٹیں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہیں گی ،میڈیکل سٹور،تندور،طبی خدمات،ویکسییشن سنٹرکھلے رہیں گے ،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس سے لے جانے کی سہولت ہوگی ،صوبائی حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 19 اپریل کو صوبے کے 21 کورونا متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو کھولا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے