اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے بیرون ملک امور کی قیادت سنھبالنے پرخالد مشعل کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسماعیل ھنیہ نے خالد مشعل کو فون کیا اور انہیں جماعت کی بیرون ملک قیادت کی ذمہ داری سنھبالنے پرمبارک باد پیش کی۔ اسماعیل ھنیہ نے اس موقعے پر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ خالد مشعل کو جماعت کی ذمہ داری کو دیانت داری کے ساتھ نبھانے اور اس میدان میں استقامت کی توفیق عطا کرے۔

اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے بیرون ملک امور کے نو منتخب نائب صدر موسیٰ ابو مرزوق کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں جماعت کے نائب صدر برائے بیرون ملک مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی صف اول کی قیادت کا چنائو عمل میں لایا گیا ہے۔ نئے جماعتی انتخابات میں جماعت کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل کو بیرون ملک حماس کا صدر اور موسیٰ ابو مرزوق کو نائب صدر مقرر کیا  گیا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی بیرون ملک سرگرمیوں کے لیے نئی قیادت کا چناو عمل میں لایا گیا ہے۔ انتخابات میں نئی قیادت اور شوریٰ کا چناو کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک حماس کی قیادت کی چناو کا کئی ماہ سے جاری عمل مکمل ہوگیا ہے۔ پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف اور آزادانہ طور پر منعقد کیے گئے۔

بیان میں نئی منتخب قیادت کی قضیہ فلسطین اور قوم کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی استقامت کے لیے دعا کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے