صومالیہ میں دو مختلف مقامات پر بم حملوں کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پہلا حملہ دارالحکومت موغا دیشو سے 250 کلو میٹر شمال مغربی قصبے بائدوعا میں کیا گیا۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے سویز کیفیٹیریا  کے جوار میں خلیجی علاقے کے گورنر کو ہدف بنایا۔

حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم گورنر  کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

القائدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور گورنر کے حملے کا ہدف ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دارالحکومت موغادیشو میں  دوسرے دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

فی الوقت  دونوں حملوں کے درمیان کوئی رابطہ  ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

موغا دیشو کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے