طالبان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے کہ رواں ماہ ترکی میں افغان امن سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

افغانستان کے بارے میں استنبول کانفرنس ، جو اقوام متحدہ کے زیراہتمام امریکہ کی تجویز پر منعقد کی جاری ہے ، اس میں طالبان اورافغان  حکومت کے نمائندوں کے علاوہ خطے کے متعدد ممالک کے بھی شرکت کی توقع ہے۔

افغانستان میں امن عمل کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ، زلمے خلیل زاد نے مختلف فریقوں کو سمٹ میں شرکت کیدعوات دی ہے ۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے  بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اس کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے طالبان اور امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی فوجیں ایک خاص تاریخ تک افغانستان سے چلے جائیں۔

طالبان کی ترکی میں سربراہی اجلاس میں شرکت سے ہچکچاہٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوحہ معاہدوں کے تحت امریکی اور نیٹو فوجیوں کا انخلاء قریب آچکا ہے ، لیکن امریکہ کا اصرار ہے کہ لاجسٹک اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے  وہ پہلے اپنی فوجوں کو واپس نہیں کر سکتا۔ 

طالبان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر غیر ملکی فوجیں ایک مقررہ تاریخ پر افغانستان سے چلی گئیں تو ، ان کے خلاف جنگ شروع ہوجائے گی ، جس کے نتائج کا  ذمہ دار امریکہ ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے