ترکی کانفرنس کے متعلق ہم نے کل ترک حکام سے گفتگو کی، کانفرنس کےحوالے سے ہمیں معلومات فراہم کی گئیں،ہم مشورے کی حالت میں ہے اور اس کے بابت منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ترک حکام نے ہمیں کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ، اس میں شرکاء اور دورانیہ کی اطلاع دی۔

امریکی منصوبے پر ہمارا تبادلہ خیال جاری ہے،مناسب وقت میں اپنی رائے پیش کرینگے،عبوری حکومت اور مشترکہ حکومت افغان مسئلے کا حل نہیں ہے،تاریخ میں اسی حکومتوں سے مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا، اس بارے میں اشرف غنی جیسا ہمارا مؤقف نہیں ہے،بلکہ ہماری اپنی پالیسی ومؤقف ہے۔

 ہمیں کہا جارہا ہے کہ الیکشن کےاصول کو قبول کرتےہو،جبکہ حکومت کےقیام کا صرف ایک ہی طریقہ نہیں ہے،بلکہ اور بھی بہت سے طریقےہیں،جس کے متعلق فیصلہ بین الافغان مذاکراتی میز پر کیا جائےگا، ہم بحث مباحثہ کےلیے تیار ہیں، دوحہ میں بحث جاری ہے،ہم ایک دن ایک اور دوسرے دن دوسری بات نہیں کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے