سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی وقت کے مطابق 12:52 پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے ریاض کی فضاء میں بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنائے جانے کی وڈیو شئیر کی ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی مزید تفصیل نہیں مل سکی۔
ریاض کو یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغی اپنے میزائل حملوں کا ہدف بنائے رکھتے ہیں۔