قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے خواجہ آصف کی گرفتاری آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
نیب کی ٹیم خواجہ آصف کو اسلام آباد سے لے کر لاہور روانہ ہو چکی ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔