شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان انڈس ہسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے
اناللہ واناالیہ راجعون
اللہ پاک استاذمحترم کی کامل مغفرت فرمائےدرجات بلندفرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائےآمین
اللہ پاک لواحقین کوصبرجمیل نصیب فرمائے آمین
مفتی محمد زرولی خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا مختصر تعارف
نام :- محمد زر ولی خان صاحب
تاریخ پیدائش :- 1955
جائے پیدائش :- جہانگیرہ صوابی خیبرپختونخواہ پاکستان
اساتذہ کے نام :- علامہ یوسف بنوری رحمۃ اللہ مفتی ولی حسن ٹونکی رحمۃ اللہ علیہ مولانا احمد الرحمن رحمۃ اللہ علیہ شیخ عبدالحنان رحمۃ اللہ علیہ شیخ لطف اللہ رحمۃ اللہ علیہ
سند فضیلت :- بنوری ٹاؤن سے غالباً 1977. 7۔8 میں ہوئی
مفتی صاحب علمی شجرہ میں امام العصر انورشاہ کشمیری رح سے ان کی علمیت کی وجہ سےانتہائی متاثر ھیں. اسی لئے اپنے بیٹے کا نام بھی انہی کے نام پر رکھاھے.
شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زرولی خان صاحب نے 1398 ھجری میں ایک اسلامی ادارے جامعہ عربیہ احسن العلوم کی بنیاد رکھی.اس جامعہ کا غرض وغایت ایسے ماھر اورلائق فضلاء تیار کرنا ھے, جومسلم امہ کے صحیح خطوط پر رھنمائی کرسکے.
جامعہ بلامعاوضہ تمام اسلامی علوم بشمول تفسیر, حدیث, فقہ, منطق,عربی ادب کی تعلیم فراھم کرتاھے.اسلامی علوم کے علاوہ حفظ وناظرہ قران, درجہ اعدادیہ جسمیں آٹھویں کلاس کے نصاب ابتدائی عربی وفارسی اوردیگر اسلامی کتابیں پڑھائی جاتی ھیں.
جامعہ میں درجہ تخصص (PhD) کا مخصوص طرز پر انتظام ھے.
جامعہ میں دارالافتاء بھی ھے جہاں مفتی صاحب کے زیرنگرانی روزمرہ پیش آمدہ مسائل کو دین کی روشنی میں خوب تحقیق سے حل کیا جاتاھے.
سالانہ چھٹیوں میں شاندار دورہ تفسیر کا اھتمام ھوتا ھے. جسمیں ھرشعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور خواتین(پردے کے ساتھ) باقاعدگی سے شریک ھوتی ھیں.