اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے کھولنےکی درخواست مسترد کر دی۔

کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے پہلے بھی پٹیشن دائر کی جس پر عدالت نے متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

وکیل نے کہا کہ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت مفروضے کی بنیاد پر تو کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مفاد عامہ کا اتنا اہم معاملہ ایگزیکٹو کے مدنظر نہ ہو، ایگزیکٹو کا کام ہے، ان کی ذمہ داری ہے اور انہیں اپنا کام کرنے دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پالیسی کا معاملہ ہے اور عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے