کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے صوبہ ننگرہار میں کمانڈو پر بمباری کی، جب کہ ننگرہار، لوگر اور بغلان صوبوں میں امارت اسلامیہ کےمجاہدین نے دشمن کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے گدی خیل دوبندی کے علاقے میں دشمن کے طیارے نےاپنی ہی افواج پر شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں کمانڈو سمیت 24 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
واضح رہےکہ کمانڈو اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ چھ روز سے مذکورہ علاقے میں کاروائی کا آغاز کیا، جنہیں مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا ہے۔
دوسری جانب منگل کےروز ضلع خوگیانی کے احمدخیل کے علاقے میں اینٹلی جنس سروس اہلکاروں کا ٹینک دھماکہ خیز مواد سے تباہ اور اس میں سوار 5 مخبر لقمہ اجل بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ لوگر ضلع خروار کے خواجہ انگور کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس میں 9 فوجی ہلاک، جب کہ 5 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا۔
اسی طرح منگل کے روز صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے حاجی نادر کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا،جس میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 4 فوجی بھی مارے گئے۔