اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ بھارت نے وکیل مقرر کرنے سے متعلق تاحال پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر دفتر خارجہ کے ذریعہ بھارتی ہائی کمیشن کو مراسلہ بھجوایا جا چکا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ پاکستانی عدالت میں بھارتی وکیل کسی صورت پیش نہیں ہو سکتا۔ کلبھوشن یادیو کی اپیل کے معاملہ پر پاکستانی وکیل ہی عدالت میں پیش ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کیس کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا تھا۔ اس لارجر بنچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ فریقین کو تین ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے تھے۔

اٹارنی جنرل 3 ستمبر کو بھارت اور کلبھوشن کے جواب سے آگاہ کریں گے۔ کیس میں سینئر وکلا عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان عدالتی معاونین بھی مقرر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے