خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مسلسل بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں گھروں اور ہوٹلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بحرین بازار اس وقت سیلاب کی زد میں ہے۔

ضلع سوات کے بالائی علاقے وادی کالام میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارش کے باعث اوشو اور اتروڑ سے بہنے والے دونوں دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس نے ملحقہ فصلوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ دریا کے کنارے واقع گھروں کے مکین دوسری جگہوں پر منتقل ہورہے ہیں۔

وادی کالام میں دریاؤں کے علاوہ پہاڑی ندیوں میں بھی سیلابی ریلے نکل آئے ہیں جس نے فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

وادی بحرین میں درال پہاڑی سے آنے والی ندی میں شدید سیلابی صورتحال ہے اور بحرین بازار میں ندی اور دریائے سوات کے سنگم پر واقع بلال مسجد سمیت متعدد ہوٹلز اور گھر سیلاب کی زد میں ہیں۔

شدید سیلابی صورتحال کے باوجود بحرین، کالام اور اتروڑ سمیت دیگر علاقوں میں حکومتی ادارے کہیں نظر نہیں آرہے اور نہ ہی کوئی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مدین میں بشیگرام سے آںے والی ندی میں بھی سیلاب برپا ہوگیا ہے جس نے متعدد گھروں اور ہوٹلوں کو نقصان پہنچایا ہے مگر یہاں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ملحقہ آبادیوں کو خالی کروا دیا ہے۔

مدین کی شاہ گرام ندی میں گزشتہ ہفتے سیلاب کے باعث متعدد گھر بہہ گئے تھے جس میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مدین سے 5 کلومیٹر نیچے تیرات میں سیلاب کے باعث درجنوں گھر تباہ اور متدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

مدین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مقامی افراد، فلاحی تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے