پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا اور بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں اربن فلڈنگ پر بریفنگ دی گئی اور کراچی سمیت سندھ کے دوسرے علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوج کے تعاون سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کراچی میں امدادی سرگرمیوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی شہر اس پیمانے کی قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ہمارا مسئلہ وسائل کی عدم دستیابی کا نہیں بلکہ ترجیحات کا صحیح تعین نہ ہونا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے