عالیقدر امیرالمؤمنین کے حکم کے مطابق مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا

عالیقدر امیرالمؤمنین کے حکم کے مطابق مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ مذاکراتی ٹیم 21 ارکان پر مشتمل ہے۔ شیخ مولوی عبدالحکیم صاحب ٹیم کا سربراہ،جناب شیر محمد عباس ستانکزی نائب اور ڈاکٹر محمد نعیم وردگ دفتر کے ترجمان مقرر کیے گیے۔

وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم

اسلام آباد وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی اور موسم سرما کی تعطیلات ختم کر دی گئیں. وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ہفتے کے روزسپیشل کلاسزلگائی جائیں تاکہ کورونا وبا میں تعلیمی نقصان کا ازالہ کیاجائے،اساتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے […]

بنگلادیش: مسجد میں دھماکا، 12 نمازی شہید، 25 زخمی

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے دارالحکومت کی جامع مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف […]

!!تاریخ ساز والد

تحریر : انس حقانی ترجمہ : ہارون بلخی کسی مصنف کے لیے سب سے مشکل ترین کام اپنے بارے میں لکھنا ہے۔اسی لیے کافی عرصے سے اپنے والد صاحب کے متعلق کچھ لکھنے کا سوچ رہا ہوں۔لیکن دوبارہ نادم ہوتا، کہ وہ  تو تیرا والد ہے اور لوگ تمہاری تحریر کو اپنے والد کے بارے […]

پیر کو تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنےسے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد:  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔ آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بتدریج شروع کرنے کے بارے میں تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا […]

کوئٹہ: سریاب روڈ پر  موٹرسائیکل میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ: سریاب روڈ پر  موٹرسائیکل میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے علاقے میں دھماکا موٹر  سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، ایف سی اور ریسکیو اہلکار […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے کھولنےکی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے کھولنےکی درخواست مسترد کر دی۔ کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے پہلے بھی پٹیشن دائر کی جس پر عدالت نے متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے […]

وہ تا موت حق پر قائم رہے

تحریر: ذبیح اللہ مجاہد ۔ ترجمان امارت اسلامیہ یہ دنیا جائے بقا نہیں۔ دنیا میں ہمارے لانے جانے کا مقصد ہماری آزمائش ہے۔انسان کے لیے رہنے کی ابدی جگہ آخرت ہے۔ وہی دارالبقا ہے۔ کچھ لوگ دنیا کی رنگینیوں میں اتنے محو ہوجاتے ہیں کہ اس حقیر دنیا کو  ہی اپنا اصل ٹھکانہ سمجھ کر […]

عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی اطلاعات مستعفی ہونے کا فیصلہ

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ […]

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کا لیفٹیننٹ اور دو جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید، چار جوان زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ بارودی سرنگ دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی تھی۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ […]