یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں ابہا شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت آنے والا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اتحاد نے حوثیوں کے اس فعل کو دہشت گردانہ اور وحشیانہ قرار دیا۔

عرب اتحاد نے مذکورہ ہوائی اڈے پر مسافروں کے اندر دہشت پیدا کرنے کی حوثیوں کی کوشش کی مذمت کی۔ اتحاد کے مطابق ڈرون طیارے کی تباہی کے نتیجے میں اس کے ٹکڑے زمین پر گرے مگر کوئی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔

عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ علاوہ ازیں عرب اتحاد اس دہشت گرد کارروائی میں ملوث عناصر کا بین الاقوامی قانون کے مطابق احتساب کا ارادہ رکھتا ہے۔

عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اتوار کے روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ افواج آج گولہ بارود سے بھرا ایک ڈرون طیارہ تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ یہ ڈرون ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے دانستہ طور پر مملکت کے جنوبی علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا تھا۔

اس سے قبل جمعے کے روز بھی مملکت کی جانب بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ ڈرون طیارہ بھی حوثی ملیشیا نے بھیجا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے