عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک اتوار کو دو راکٹ گرے ہیں لیکن ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بغداد میں ایک ہفتے میں حساس تنصیبات پر یہ تیسرا راکٹ حملہ ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کے ایک بیان کے مطابق دو کاتیوشا راکٹ بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی شاہراہ پر گرے ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ہفتے کے روز عراقی دارالحکومت کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں ایک راکٹ گرا تھا۔ قلعہ نما گرین زون میں سرکاری دفاتر ، پارلیمان اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔گذشتہ جمعرات کو اسی علاقے میں تین راکٹ گرے تھے۔ان دونوں راکٹ حملوں میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

امریکا عراق میں ایران کے حمایت شیعہ مسلح گروپوں پر اس طرح کے راکٹ حملوں کا الزام عاید کرتا چلا آرہا ہے جبکہ ایران نے ان واقعات کے حوالے سے براہ راست کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے