دبئی:  اسرائیل اور امارات کے درمیان کمرشل پروازوں کا آغاز ہو گیا، تل ابیب سے پہلی پرواز مسافروں کو لے ابوظبی کے لئے روانہ ہو گی، جہاز سعودی فضائی حدود سے بھی گذرے گا۔

اسرائیلی شہر تل ابیب سے فلایٹ ایل وائے 971 مسافروں کو لے کر ابوظبی پہنچے گی، جہاز میں اسرائیل اور امریکا کا اعلی سطحی وفد موجود ہے جو اماراتی حکام سے تعلقات کی بحالی کے لیے حتمی مذاکرات کرے گا۔ پرواز کا دورانیہ تین گھنٹے اور 13 منٹ ہو گا جو اگلے روز ہی واپس چلی جائے گی۔

گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امارات کی انفرادی شخصیات اور کمپنیوں کو اسرائیلی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اس کے بعد اسرائيلی وزيراعظم بينجمن نيتن ياہو نے دعویٰ کیا تھا کہ سفارتی تعلقات کیلئے مزید کئی عرب رياستوں کے ساتھ خفيہ مذاکرات جاری ہيں۔

واضح رہے کہ ترکی نے امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات پر شدید رعمل دیا تھا، ترک وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ علاقے کے عوام اس معاملے کو ضمیر کی خیانت تصور کرتے ہیں اور اس اقدام کو کبھی نہیں بخشیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے