کابل:  افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت ایک بار پھر سازشوں میں لگ گیا، سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے بھانڈا پھوڑ دیا، حزب اسلامی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت بین الافغان مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے ایک عسکری گروپ تشکیل دے رہا ہے۔

بھارت افغانستان میں قیام امن کو ناکام بنانے کے درپے نیا عسکری گروپ تشکیل دے کر امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی تیاریاں کرنے لگا، سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمتیار نے نئی دہلی کی سازش بے نقاب کر دی۔

افغانستان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمتیار کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ایک ایسا عسکری گروپ تشکیل دینے مصروف ہے جو بین الافغان امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے استعمال ہو گا۔

حزب اسلامی کے سربراہ کے مطابق بھارت امن کی کوششوں میں پاکستان کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا اس لیے افغانستان کے شمالی صوبوں میں امن مخالف جنگجوؤں کا جمع کر رہا ہے تاکہ قیام امن کی پاکستانی کوششیں ناکام ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے