الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے تخار، ننگرہار، غزنی اور کنڑ صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ بغلان میں دو سرکاری مغوی اہلکار بازیاب ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ تخار ضلع فرخار کے نہراب کے علاقے میں قائم فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے 2 چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 2 ہلاک جب کہ دیگر فرا ر ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے قیلغو کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین کا حملہ اور قبضہ ، وہاں تعینات 13 جنگجو ہلاک، 3 زخمی اور 3 اہلکار 5 کلاشنکوفوں،ایک ہیوی مشین گن اور دیگر فوجی سازوسامان ہمراہ گرفتار ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے کوچک سائی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں جنگجو کمانڈر رمضان سمیت 4 جنگجو زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے ناوہ کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین کا حملہ ، تاج گل نامی جنگجو ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے اور بعد میں تازہ دم اہلکاروں کا ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہواور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز صبح کے وقت صوبہ بغلان ضلع تالہ وبرفک کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے اغواکاروں کے چنگل سے بجلی کا انجینئر اور ان کے ڈرائیور کو بازیاب کرواکر دونوں اپنے ادارے کے حوالے کردیا اور اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے