قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں‌نے آج جمعہ کے روز ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں میزائل حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مقامی ذرائع نے  بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد مقامات پر پانچ میزائل داغے۔ ان میں دو میزائل ڈرون طیاروں کے ذریعے گرائے گئے جب کہ تین جنگی طیاروں کے ذریعے زرعی اراضی اور مزحمتی مراکز پر گرائے گئے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جمعہ کو فجر کے وقت قابض صہیونی فوج نے غزہ میں دو مقامات پر مزاحمتی مراکز پر بمباری کی۔ اس کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی دوسری طرف چھ راکٹ داغے۔

نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈرون طیاروں کی مدد سے مشرقی غزہ میں التفاح کالونی میں بمباری کی۔ میزائل حملوں‌کا نشانہ بننے والی ایک عمارت سے دھوئیں کےسیاہ بادل بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے