پیر کےروز 24 اگست کو امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے پاکستان کی سرکاری دعوت پر اس ملک کا دورہ کیا۔

وفد نے منگل کےروز25 اگست کو  اسلام آباد میں پاکستان کے وزیرخارجہ، پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر  بحث اور تبادلہ خیال کیا۔

امارت اسلامیہ کے وفد نے پاکستان میں مہاجرین کے مسائل کو حل کرنیکا مطالبہ کیا ،جسے پاکستانی فریق نے قبول کرلیا اور اسے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہائی کروائی۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمدورفت اور دستاویزات کے مسائل،  کراچی بندرگاہ میں افغان تاجروں کے اموال کےڈیمریج کا مسئلہ، اسی طرح افغان برآمدات کے لیے ضروری سہولیات اور راستے میں تاخیر کے متعلق بحث ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے افغان طلبہ کے لیے تعلیمی سکالرشپ دینے اور وہاں ہمارے طلبہ کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ پاکستان میں افغان مہارجرین کے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،جس کے متعلق پاکستانی حکام نے وعدہ کیا کہ افغان قیدیوں کی رہائی کے بارے میں ضروری اقدامات اٹھائیں گے، لاوارث اور کم جرائم میں ملوث قیدی رہا کیے جائیں گے،زیادہ جرائم پیشہ افراد کی قید میں کمی لائی جائیگی۔

نیز افغانستان اور خطے میں امن و امان کے استحکام پر بھی بات چیت ہوئی اور افغانستان میں بین الافغان مذاکرات اور امن کی برقراری کو دونوں ممالک اور خطے کے لیے اہم سمجھا گیا۔

اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور بہترین تعلقات استوارنے کی اہمیت پر اصرار کیا گیا۔

محمدسہیل شاہین ترجمان سیاسی دفتر امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے