افغان فوجیوں کی وحشت جاری ہے  قاتلوں نے قندوز، کاپیسا اور جوزجان صوبوں میں  نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے پنانو عیدگاہ کے علاقے کو کٹھ پتلی درندوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک مکان تبا ہونے کے علاوہ 4 بچے شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رات کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع آلہ سائی کے آہنگران گاؤں کو سی آئی اے کے کرائے کے قاتلوں نے اسی نوعیت حملے کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں مصطفی کی بیوی شہید اور ان کا بیٹا زخمی ہوا۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون

اسی طرح صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے کوکلداش گاؤں کو صلیبی غلاموں نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس سے ایک مکان تباہ، ایک شخص زخمی اور 3 گائے اور متعدد بکریاں ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں جنگجوؤں نے لوٹ مار کرتے ہوئے 2 نجی موٹرسائیکل کو ہتھیا لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے