انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کی تاریخ میں گیس کے سب سے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان متنازع پانیوں میں قدرتی گیس اور تیل کی تلاش پر تنازع جاری ہے۔ ترک بحریہ کی سیکیورٹی میں ترکی کا بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے جن علاقوں میں گیس اور تیل دریافت کررہا ہے، ان پر یونان اور قبرص کو اعتراض ہے کہ وہ ان کے علاقے ہیں۔

ترکی کا کہنا ہے کہ یہ سمندری علاقہ اس کی ملکیت ہے اور وہ پانیوں میں اپنے حقوق، مفادات اور تعلقات کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں جن پر ترکی، قبرص اور اسرائیل کے درمیان اکثر تنازع رہتا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کے روز استنبول میں اعلان کیا کہ مشرقی بحیرہ اسود میں ترکی نے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ فاتح جہاز نے 320 بلین کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ دریافت ہونے والی گیس عوام کو 2023ء میں مل سکے گی۔

اناطولیہ کے مطابق ترک صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے گزشتہ ہفتے عوام سے خطاب کرتے ہوئے تھا کہ ’اچھی خبر‘ جلد آنے والی ہے۔ ترکی کا فاتح جہاز بیس جولائی کو گیس کی تلاش کے لیے بحیرہ روم گیا تھا جہاں پر انہوں نے ٹیونا 1 کے مقام پر ڈرلنگ کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے