خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے  یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد یکم محرم جمعہ 21 اگست اور یوم عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے