جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں توہین رسالت ﷺ کے ملزم کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے غازی فیصل خالد کو کمرہ عدالت میں پستول فراہم کرنے والوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو مقامی وکیل نکلا سہولت کار کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا جس سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے واضح رہے کہ چند روز قبل جوڈیشنل کمپلیکس میں غازی ٖفیصل خالد نے توہین رسالت ﷺ کے ملزم طاہر نسیم کو کمرہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم موقع پر موجود پولیس نے غازی خالد کو پستول کس نے دیا ؟ کیا وہ خود اپنے ساتھ پستول لایا تھا پھر عدالت میں کس نے دیا؟ خصوصی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ غازی خالد کو پشاور عدالت کے مقامی وکیل طفیل ضیاء نے فراہم کیا ۔ جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرکے گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش میں پستول فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے