آج 28 اسد ہمارے ملک اور قوم کی تاریخ میں وہ قابل فخر تاریخی دن ہے،جب 101 سال قبل اسی دن  (18 اگست 1919ء) افغان غویر اور مجاہد قوم نے نصرت الہی کی برکت سے برطانوی استعماری سے استقلال اور آزادی حاصل کرکے انیسویں اور بیسویں صدی کےعظیم  استعماری طاقت کو اس پر مجبور کردیا کہ اس ملک اور قوم کی آزادی کو تسلیم کریں۔

امارت اسلامیہ اس حال میں انگریز استعمار سے آزادی کے حصول پر اپنی قوم کو مبارک باد پیش کررہی ہے،کہ کامیابی کی چوکھٹ تک پہنچنے والی موجودہ جہادی جدوجہد کو بھی افغان مجاہد قوم کی عظیم تاریخی فخر سمجھتی ہے۔

جیسا کہ ہمارے آباواجداد نے استعمار  دشمن کے ہر حربے کو اپنے وقت پر  مناسب جواب دیا ہے، اسی طرح ہم بھی آزادی کے حصول اور ملک میں حقیقی اسلامی نظام کے قیام کے لیے بھرپورقوت سے جامع جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی کو  اجازت نہیں دینگے کہ ہماری اس عظیم اور مقدس آرزو تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ ان شاءاللہ

آج ہم ایک بار پھر آزادی اور خودمختاری کی دہلیز پر ہے، تمام ملکی فریقوں کو بتلاتے ہیں کہ  اس قوم کی امنگوں اور حقیقی مطالبات کو مدنظر رکھیں، آزادی اور استقلال  کی دعوت کی حمایت کریں اور اس مصیبت زدہ قوم کو مصائب جھیلنے سے نجات دلائیں۔

دنیا اور خاص کر خطے کے ممالک سےہماری امید یہ ہے کہ افغان مسئلے میں اس ملک کی قوم کیساتھ آزادی اور اپنے جائز حقوق کے حصول کی راہ میں تعاون کریں، ہمیں یقین ہے کہ ایسا عمل معاشی اور سلامتی کی رو سے تمام کے مفاد میں ہوگا۔ ان شاءاللہ تعالی

امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے