اسلام آباد: پاکستان نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ پر بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ذریعے احتجاجی پیغام بھجوایا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے انتہا پسند نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کی جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی پولیس نے کارروائی کے بجائے مظاہرین کو نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس کے تشدد سے 3 مظاہرین شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے بجائے مسلمانوں پر حملوں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ بھارت ذمہ داروں کو پکڑے اور معاملے کی تحقیقات کرے۔ مودی حکومت مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے