قیدیوں کی رہائی کے عمل میں ڈرپیش خطرہ کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ مؤثق اور مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر انتباہ دیتی ہے کہ کابل انتظامیہ کے پل چرخی جیل سے بقیہ قیدیوں کی رہائی کے عمل کو سنگین حفاظتی خطرہ درپیش ہے۔

کابل انتظامیہ کے اینٹلی جنس، چند فوجیوں اور جیل  حفاظتی چوکیوں کے کمانڈروں کی تعاون اور ہم آہنگی سے داعش گروہ کا ادارہ ہے کہ پل چرخی جیل سے بقیہ قیدیوں کو منتقل کرنے والی گاڑیوں پر حملہ کریں۔

ایسا جرم انجام دینے سے وہ مذاکراتی عمل میں خلل ڈالنا چاہتا ہے ، نیز قیدیوں سے اپنا انتقام  بھی لے۔

اس حوالے سے امارت اسلامیہ کو شدید تحفظات ہیں اور تمام فریقوں کو متنبہ کرتی ہےکہ اس خطرے کی روک تھام کےلیے اقدامات اٹھائیں اور قیدیوں کی منتقلی کے عمل میں احتیاطی تدابیر انجام دیں۔ خدانخواستہ کوئی خطرہ سامنے آنے کی وجہ سے وہ تمام فریق ذمہ دار ہونگے، جنہوں نے اس بارے میں غفلت بھرتی ہو۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے