واشنگٹن:  وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کے واقعے کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پریس بریفنگ چھوڑ کر جانا پڑا، تاہم کچھ دیر بعد واپس آ کر صدر نے کہا کہ حادثے پر احسن انداز میں قابو پا لیا گیا۔

 امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران خفیہ سروس کے اہلکار باہر لے گئے۔ صدر ٹرمپ نے واپس آکر بتایا کہ باہر ایک شخص کو گولی ماری گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشتبہ شخص کے مقصد کو نہیں جانتے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واقعہ وائٹ ہاؤس کے باہر ہوا اور اس پر احسن انداز میں قابو پایا جا چکا ہے۔ انہوں نے خفیہ اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے زخمی مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ زخمی شخص مسلح تھا، حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے