نئی دہلی:  تھرپارکر کے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا یہ بدقسمت ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہو گیا تھا۔ ہندو خاندان کے 11 افراد کی پراسرار موت ہوگئی۔

ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے۔

انڈین پولیس حکام کے مطابق پورے خاندان میں سے صرف ایک فرد محفوظ رہا۔ بھیل برادری کے یہ لوگ کھیتی باڑی کیلئے حاصل کردہ فارم ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔

اس واقعہ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ کے ہاتھ پاوں بھی پھول گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جودھ پور کے دیسو تھانہ کے علاقے لوڑتا میں پیش آیا ہے۔ ابھی تک موت کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ تاہم انڈیا میڈیا میں خاندان کے تمام افراد کو زہر دینے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے