بیلجین  اسٹیٹ کونسل  نے ملک کے  والون علاقے سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کا موقع فراہم کرنے والے بعض لائسنس کو التوا میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسانی حقوق  تنظیموں کی درخواست  کے مطابق فیصلہ صادر کرنے والی بیلجین اسٹیٹ کونسل  نے  بعض لائسنسوں کو  منسوخ اور بعض کو برقرار رکھا ہے۔

حقوقِ انسانی کے امور میں سرگرم ِ عمل 4 شہری تنظیموں نے سعودی عرب کی قیادت  کی اتحادی قوتوں  کے یمن میں حملوں کو جواز بناتے ہوئے اس ملک کو اسلحہ فروخت کرنے  کی اجازت دینے والے 6 لائسنسوں کو منسوخ کرنے کے لیے اسٹیٹ کونسل سے رجوع کیا تھا۔

یہ تنظیمیں سعودی عرب کے یمن میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے اور  اس ملک کو فروخت کردہ اسلحہ کے دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ لگ سکنے کا احتمال پائے جانے کا دفاع کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ کونسل نے اپنے فیصلے کے ساتھ یہ جواز  پیش کیا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ کی برآمدات  کا خطرہ قدرے سنگین سطح کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے