پروان چھاپے میں شہید ہونے والے قیدی کے حوالے سے کمیشن برائے امور قیدی کا اعلامیہ

غلام دشمن نے مظالم کے سلسلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ پروان کے صدر مقام چاریکار شہر کے قلعہ سعداللہ کے علاقے میں  اس مکان پر کابل انتظامیہ  کی 222 بٹالین نے  چھاپہ مارا، جہاں رہائی پانے والا قیدی مہمان تھا۔

محبوب شاہ ولد تیمور شاہ صوبہ پروان کے صدر مقام چاریکار شہر کے رہائشی تھے، جو 07 جون کو بگرام جیل سے رہا ہوا تھا اور رات کے وقت قلعہ سعداللہ کے علاقے میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں مہمان تھا۔

غلام دشمن نے اس مکان پر چھاپہ مارا، جس میں مکان کا مالک، ان کا بیٹا زخمی، ایک بچی شہید ہوئی اور محبوب شاہ پہلے زخمی اور بعد میں ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے۔

امارت اسلامیہ دشمن کو متنبہ کرتی ہے کہ رہائی پانے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتار یا انہیں شہید کرنے کی کوشش نہ کریں،ایسے اعمال سے رہائی پانے والے قیدیوں کو دوبارہ ہتھیار اٹھانے پر مجبور نہ کریں، مگر دشمن اپنی وحشت کو جاری رکھتا ہے اور پھر اس طرح جرم سرانجام دیتا ہے۔

امارت اسلامیہ دشمن کے اس عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور اسے اشتعال انگیز سمجھتی ہے  اور ایسے عمل کو دہرانے کی صورت میں تمام ترذمہ داری دشمن ہی پر ہوگی۔

کمیشن برائے امور قیدی امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے