یمن کی آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم کردہ عرب فوجی اتحاد نے جمعرات کے روز یمن کی الحدیدہ گورنری سے سعودی عرب پر بمبار ڈرون کی حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ گورنری سے ایک بمبار ڈرون طیارہ سعودی عرب کی طرف فضا میں بھیجا تاہم اسے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔

عرب اتحادی فوج نے یمن میں‌ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے موثر جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسند یمن میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سعودی عرب پر حملوں اور دہشت گردی کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے