کریکر حملے میں زخمی جماعت اسلامی قائدآباد کے ناظم رفیق تنولی انتقال کرگئے

کراچی میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق چھرے لگنے کے باعث رفیق تنولی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق رفیق تنولی کو پیٹ میں چھرے لگے تھے اور وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ […]

ٹویٹر اور فیس بک نے امریکی صدر کی پوسٹ ہٹا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔ فیس بک نے پوسٹ کو حذف جبکہ ٹویٹر نے ان کی مہم کا اکاؤنٹ ہی منجمد کر دیا۔ خیال رہے کہ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا وائرس […]

فرانسیسی صدرکا دورہ بیروت ، لبنانیوں کا قیادت ہٹانے کے لیے مدد دینے کا مطالبہ

فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں جمعرات کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں اور انھوں نے دو روز قبل تباہ کن زور دار دھماکے کے نتیجے میں شہر میں ہونے والی تباہ کاریوں کا بچشم خود جائزہ لیا ہے۔ فرانسیسی صدر بیروت کی گلیوں میں لبنانیوں سے گھل مل گئے۔ان کے دورے کے موقع پر […]

حکومت کا سکولز،شادی ہالز،ریسٹورنٹس سمیت دیگر شعبے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے، ٹورازم، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، جمز، تھیٹر، سینما ہالز، شاپنگ مالز، بیوٹی پارلر اور شادی ہالز سمیت دیگر شعبے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی […]

بیروت ہاربر کے ڈائریکٹر نےگودام نمبر 12 کی اصل کہانی بیان کر دی

منگل چار اگست کی سہ پہر ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں بیروت میں بحری جہازوں کے لنگر انداز ہونے کا مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس کا شمار لبنان کے اہم ترین مقامات میں ہوتا ہے جو ریاستی خزانے میں مالی رقوم پہنچانے کا نمایاں ترین ذریعہ تھا۔ دھماکے کے […]

رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔  احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد ہونی چاہیے، قانون […]

لویہ جرگہ کی ضرورت اور حقیقت

تحریر:سیدافغان قطر معاہدے کے مطابق امارتِ اسلامیہ نے عید سے پہلے پہلے کابل انتظامیہ کے ایک ہزار قیدی مکمل رہاکردئیے-جبکہ اس کے مقابل کابل انتظامیہ نے کل پانچ ہزار میں سے چار ہزار سے کچھ اوپر رہاکیے ہیں اور باقی ابھی تک قید ہیں جن کے بارے میں انتظامیہ مسلسل حیلہ جوئی اور لیت ولعل […]

بیروت : دھماکے میں تباہ اسپتال کے ملبے تلے دب کر چار نرسیں جان بحق،200 افراد زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام طاقتور دھماکے کے نتیجے میں سینٹ جارج اسپتال تباہ ہوگیا ہے۔ اس کے ملبے تلے دب کر چار نرسیں جان بحق  اورعملہ کے ارکان اور مریضوں سمیت کم سے کم دوسو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بیروت کے مکینوں نے دھماکے کی مختلف فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری […]

لبنان :چارسابق وزراء اعظم کا اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے بیروت دھماکوں کی تحقیقات کا مطالبہ

لبنان کے چار سابق وزراء اعظم نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے بیروت میں منگل کو ہونے والے تباہ کن دھماکوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔لبنانی حکام نے ان دھماکوں میں 130 افراد کی ہلاکت اور 5 ہزار سے زیادہ زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ لبنان کے سابق وزراء اعظم سعد الحریری ، […]

بیروت دھماکے میں تباہ ہونے والا امونیم نائٹریٹ کیا ہے اور یہ کتنا خطرناک ہے؟

بیروت کے ساحل پر تقریباً تین ہزار ٹن کے قریب امونیم نائٹریٹ چھ سال قبل ایک سمندری جہاز کے ذریعے لایا گیا اور ایک گودام میں رکھ دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ منگل کی شام بندرگاہ کے علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کی وجہ یہی کیمیائی مادہ ہے جس میں اب تک […]