نامورعالم دین مفتی تقی عثمانی نے جامعہ دارالعلوم ذکریہ ترنول میں پیر عزیز الرحمان ہزاروی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیر عزیز الرحمان ہزاروی نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی، ان کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال کے بعد یہ خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے پیر عزیز الرحمان ہزاروی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے