لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سابق وزیر اعظم سعد الحریری کی رہائش گاہ کے قریب ہوئے دھماکے میں  ابتدائی اطلاعات آنے تک 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سعد الحریری کی رہائش گاہ اور اطراف کی عمارتوں کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رایٹرز خبر ایجنسی  نے  لبنانی حفاظتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سعد الحریری اس دھماکے میں محفوظ رہے ۔
دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ، بیروت کی بندرگاہ کے  ایک گودام میں بھی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے