راولپنڈی:  ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاؤں کی 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 6 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 خواتین اور 2 لڑکیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج رواں سال اب تک 1877 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرچکی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 15 شہری شہید جبکہ 144 زخمی ہوچکے۔

شہدا میں 5 بچے، 6 خواتین جبکہ زخمیوں میں 37 بچے، 46 خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے