اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔ شاہ محمود نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور یوم استحصال سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تمام کشمیری بھارت کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں، پاکستان نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ہر فورم پر بے نقاب کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت کی ہندتوا پالیسی نا صرف کشمیریوں بلکہ پورے خطے کے امن و امان کیلئے خطرہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسلی عصبیت کی بنیاد آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

قبل ازیں وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت 5 اگست کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ نے شرکا کو دورہ ایل او سی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں معید یوسف، سیکریٹری خارجہ و اطلاعات، اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ شاہ محمود نے صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر و دیگر سے ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا پوری قوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی، مظلوموں کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے، ایل او سی پر بھارتی فوج نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کرچکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے