اسلام آباد:  اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے عالمی عدالت کے خدشات کو دور کیا اور کے ذریعے سزا کے عدالتی جائزے کی راہ ہموار کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ فی الحال کلبھوشن یادیو خود وکیل مقرر کرنے سے اجتناب کر رہا ہے، عدالت بھارت اور کلبھوشن کو موقع دیتی ہے کہ وہ خود وکیل مقرر کریں۔

عدالت عالیہ نے حکومت کو عدالتی فیصلے سے بھارت اور اس کے جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے