تل ابیب:  ایک دہائی سے زائد مظلوم فلسطینیوں پر مسلط صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی پاؤں اکھڑنے لگے، ان کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، استعفے کا مطالبہ کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

صیہونیت میں تمام حدیں پار کرنے والے نیتن یاہو اپنے شہریوں کے لیے بھی وبال جان بن گئے، کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر شہریوں نے احتجاج کیاتو صہیونی ریاست نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ اسرائیلی وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے پر پولیس نے شہریوں کو سڑکوں پر گھسیٹا اوربد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے درجن بھر مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی شہریوں نے اپنے پرائم منسٹر کو کرائم منسٹر قرار دیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ کرپشن کے الزامات کے تحت تفتیش کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو جب تک مستعفیٰ نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے